کھوئی رٹہ میں شیروں نے 30 سے زائد بھیڑ بکریاں چیر ڈالیں

کھوئی رٹہ میں شیروں نے 30 سے زائد بھیڑ بکریاں چیر ڈالیں

کھوئی رٹہ (صباح نیوز) کھوئی رٹہ میں شیروں کا راج 30 سے زائد بھیڑ بکریاں چیر ڈالیں عوام علاقہ پریشان لوگ گھروں میں محصور ہو گئے جانوروں کے علاوہ انسانی جانو ں کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی ہے خوف و ہراس پھیل گیا وائلڈ لائف محکمہ لمبی تان کر سو گیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں کرجائی میں گزشتہ کئی روز سے شیروں کا راج مقامی لوگوں کی 30 سے زائد بھیڑ بکریوں کو چیر پھاڑ ڈالا عوام علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اشیاء خورد ونوش کی قلت لوگ فاقوں پر مجبور ہو گئے ملازم طبقہ اپنے گھروں میں آنے جانے سے محروم اور شہر میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں رہنے پر مجبور ہو گئے طلباء و طالبات کئی روز سے اپنے گھروں میں بند ہو گئے محکمہ وائلڈ لائف لمبی تان کر سو گیا عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کا فوری حل کیا جائے تاکہ لوگ اپنی معمول کی زندگی پر آ سکیں جانوروں کے علاوہ انسانی جانو ں کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر