اراضی ریکارڈ سنٹرز سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے افسروں کو ٹاسک تفویض
لاہور(عامر بٹ سے) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات ملازمین کیخلاف لنک ڈاؤن، سافٹ ویئر پرابلم سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال کی7689 شکایت موصول ہونے کا ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی راؤ اسلم نے نوٹس لے کرشکایت کے ازالہ کیلئے ڈائریکٹر آپریشنل عاصم جاوید ،پراجیکٹ ڈائریکٹر فیض الحسن اورڈائریکٹر آپریشنل محمد شفیق کو ٹاسک سونپ دئیے۔تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تکنیکی مشکلات سے متعلق 506 شکایات اور 6959 شکایت آپریشنل ٹیم سے متعلق موصول ہوئیں ۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے 7427شکایات کو رواں سال کے دوران نمٹادیا جبکہ 260 کے قریب شکایات ابھی تک زیر التوا ء ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق سائلین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی راؤ اسلم نے بڑی واضح اور سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں جبکہ متعدد شکایات کی روشنی میں الزام ثابت ہونے پر سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
اراضی ریکارڈ سنٹرز