حکومت کی کارکردگی وزراء کی تبدیلی سے بہتر نہیں ہوسکتی ، حافظ حسین احمد

حکومت کی کارکردگی وزراء کی تبدیلی سے بہتر نہیں ہوسکتی ، حافظ حسین احمد

  

جیکب آباد(صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان،متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے مڈٹرم انتخابات کے بیان میں گگلی اور باؤنسر دونوں کا استعمال کیا،حکومتی ٹرین کی کارکردگی ڈبوں کی تبدیلی سے نہیں انجن کی تبدیلی سے بہتر ہوسکتی ہے،حکومت خطروں کے حوالے سے خود کفیل ہے،عمران خان کو وزیراعظم ہونے کا ’’بیوی‘‘ اور ڈالر کی بڑھتی قیمت کا ’’ٹی وی‘‘ سے پتہ چلتا ہے، وہ ’’بڑے باخبر‘‘ چیف ایگزیکٹیو ہیں،جنرل ضیاء، جنرل مشرف اور جنرل باجوہ میں فرق صرف اتنا ہے کہ وہ جنرل باجوہ حاضر سروس اور وہ رٹائرڈ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ عمران خان نے مڈٹرم انتخابات کے بیان میں گگلی اور باؤنسر دونوں کا استعمال کیا ہے اور زرداری نے اس بال پر ڈرتے ڈرتے کھیلنے کی کوشش کی ہے کیوں کہ وہ امپائر سے خوفزدہ ہیں حکومت کوشش کرے گی کہ وہ وقت سے پہلے اپنی جان چھڑائے کیوں کہ 1825دن میں سے ابھی 1720دن باقی ہیں ۔

حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -