ا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصل رضا عابدی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ بنانے کا حکم

ا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصل رضا عابدی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ بنانے کا ...

سلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل بینچ نے جب سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے شفقت حسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ملزم کی بعدازاں گرفتاری ضمانت منظور کی جائے میڈیکل کی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی استدعا پر عدالت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) کے ایم ایس کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے ملزم کی تشویشناک حالت کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔

میڈیکل بورڈ

مزید : صفحہ آخر