پاکستان نہیں حکمران ناکام ہیں اور انہیں اب جانا پڑے گا ، سراج الحق

پاکستان نہیں حکمران ناکام ہیں اور انہیں اب جانا پڑے گا ، سراج الحق

  

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان نہیں حکمران ناکام ہیں اورجو ناکام ہیں انہیں جانا پڑے گا۔امیر جماعت اسلامی نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم وہ نظام تعلیم چاہتے ہیں جو بچوں کو کرگس کے بجائے شاہین بنائے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بچوں کو شاہین بنانے کا نظام تعلیم دینے میں ناکام رہے، ہمارے ملک میں تحقیق پر صفر اعشاریہ تین فی صد خرچ ہوتا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم 100 دن میں 2 کروڑ بچوں کو سکول داخل کرانے کا اعلان کرتے تو قوم انہیں سلام پیش کرتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مرغی اور انڈے کا ذکر کیا، اسی سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ وزیر اعظم کا وژن کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے بچے اس نظام تعلیم میں نہیں پڑھتے کیونکہ ہم نے تعلیمی اداروں کو تقسیم کیا ہوا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -