سرگودھا میں کمسن بچی کا قتل گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ تھا،محکمہ پولیس کی وضاحت
لاہور(پ ر)ڈی پی آر پنجاب پولیس نے سرگودھا کے ایک شخص مطاہر رسول پر جعلی پیر کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے الزام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کا قتل جعلی پیر کے حکم پر نہیں کیا گیا بلکہ یہ میاں بیوی کے آپسی جھگڑے کا معاملہ ہے جس پر پولیس نے بچی کی والدہ سندس بی بی کی مدعیت میں 6 ملزمان مطاہر رسول،مبشر علی،ابوبکر رسول،زاہدہ بی بی اور سائرہ کیخلاف تھانہ اربن ایریا سرگودھا میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔
محکمہ پولیس/وضاحت