مانسہرہ،ایم پی اے ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس

مانسہرہ،ایم پی اے ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ای سی پی نے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیئرمین رائے مصطفی بابر کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد پی کے 30 مانسہرہ کی نشست خالی قرار دے دی۔ای سی پی کی جانب سے مذکورہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر لیا گیا کیونکہ عدالت عظمیٰ نے ضیا الرحمن کو جعلی ڈگری پر نااہل کیا تھا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن جلد ہی پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔دوسری جانب میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیرمین رائے مصطفی بابر کو ڈی نوٹیفائی کردیا اورمیونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیئرمین کی سیٹ خالی قرار دیدی۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر