ایک افسر کی گریڈ 19میں ترقی، 7 کی تقرریاں تبادلے

ایک افسر کی گریڈ 19میں ترقی، 7 کی تقرریاں تبادلے

لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایک افسر کو گریڈ 19 میں ترقی دینے سمیت 7 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ۔ تقرر ی کے منتظر بقا محمد جان کو گریڈ 19 میں ترقی دیکر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ فلائٹ لیفٹیننٹ ( ر ) عمران قریشی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کمشنر آفس راولپنڈی ، محمد طیب ضیاء ڈپٹی سیکر ٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب ، تقر ر ی کے منتظر ظریف اقبال ستی کی خدمات آئندہ تقرری کیلئے ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کیلئے ایل ڈی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔ فخر الاسلام ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد فاروق اکمل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی کے اضافی چارج سے ریلیو کر دیا گیا ہے اور تنویر یزدان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملتان کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ تعینات کیا گیا ہے۔

ترقی تبادلے

مزید : صفحہ آخر