میانی صاحب کے گردو نواح میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،شہریوں کااحتجاج

میانی صاحب کے گردو نواح میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،شہریوں کااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارالحکومت میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ایشیاء کے سب سے بڑے قبرستان میانی صاحب کے گرد و نواح میں قیام پاکستان سے قبل کے رہائش پذیر ہزاروں خاندان پر زندگی تنگ کر دی گئی بجلی، پانی اور گیس کے کنکشن کاٹ دیئے گئے معصوم بچوں سے لیکر خواتین کی کثیر با پردہ خواتین بھی سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئیں، سپریم کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود ہمیں زندہ درگور کیا جا رہا ہے متاثرین کا الزام چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران میانی صاحب قبرستان کے گرد و نواح اپنی جدی ملکیت جائیدادوں میں تقسیم ہزاروں خاندان افراد پھٹ پڑے خواتین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گیس بجلی پانی کے کنکشن کاٹنے پر اس اقدام کو عوام دشمنی قرار دیا ہے باغ گل بیگم ، اسلامیہ پارک ، فیروز روڈ، باغیچی چراغ علی شاہ اور عید گاہ کے ہزاروں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور بینر پلے کارڈ اٹھا کر نعرہ بازی بھی کی۔شہریوں نے اس موقع پر کہاکہ عوام دشمنی پالیسی ختم نہ کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بنی گالہ کے باہر دھرنا دیں گے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ہمیں خودکشی کرنے پر مجبور کر رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں۔

مزید :

صفحہ آخر -