جمال خوشوگی قتل ،بند کمرہ بریفنگ کے بعد امریکی سینیٹرز سعودی ولی عہد پر برس پڑے

جمال خوشوگی قتل ،بند کمرہ بریفنگ کے بعد امریکی سینیٹرز سعودی ولی عہد پر برس ...

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی سینیٹرز نے کہا ہے سعودی صحافی خشوگی کے قتل میں ولی عہد کے ملوث نہ ہونے کے امکانات صفر ہیں جس پر ا مریکہ کو سعودی عرب پر دباو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ بد ھ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے امریکی سینیٹرز کے گروپ کو بند کمرے میں صحافی جمال خشوگی کے قتل سے متعلق اہم بریفنگ دی۔بند کمرے میں دی جانیوالی بریفنگ کے بعد امریکی سینیٹر لنڈزی گراہم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بریفنگ کے بعد ان کا یقین مزید پختہ ہو گیا ہے سعودی و لی عہد محمد بن سلمان اپنے ناقد صحافی کے قتل میں ملوث تھے، سب کچھ ان کی رضامندی اور ہدایت پر ہوا، جبکہ ریپبلکن سینیٹر بوب کارکر کا کہنا تھا بریفنگ کے بعد ان کے ذہن میں ذرہ برابر بھی شک نہیں رہا کہ ولی عہد صحافی کے قتل میں ملوث نہیں، اگر ولی عہد کیخلاف انکوائری بیٹھے تو انہیں مجرم ثابت کرنے میں 30منٹ بھی نہیں لگیں گے۔اسی طرح ڈیمو کریٹک سینیٹرز بوب مینڈوز نے امریکی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ خشوگی قتل کیخلاف سعودی عرب کیساتھ سخت برتاو روا رکھا جائے اور قتل کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام تر عالمی قوانین بروئے کا ر لائے جائیں۔دریں اثناجنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا کہنا تھا سعودی شاہی خاندان جنون میں مبتلا ہے اور ایک خطرناک کھیل کھیل رہاہے جس کا انجام بہت بھیانک ہوگاانہیں یہ کھیل روکنا ہوگا۔

امریکی سینیٹرز

مزید : صفحہ آخر