سندھ حکومت کا صوبے بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ کہتے ہیں کہ بائیکس میں ٹریکر لگانے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کہ بعد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال ہونے سے بچ جائیں گی۔سندھ حکومت نے سندھ بھر کی نئی اور پرانی موٹر سائیکلوں میں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے جو منظور ہونے کے بعد موٹر وہیکل بل میں ترمیم کی جائے گی جسے سندھ اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔
سندھ حکومت