توہین عدالت کی درخواست پرسی ای او لیسکو کونوٹس

توہین عدالت کی درخواست پرسی ای او لیسکو کونوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسی ای او لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے بند روڈ کے محمد زاہد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود فیکٹری کا میٹر تبدیل نہیں کیا جا رہا،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، سی ای او لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری

مزید :

علاقائی -