نئے تعینات ہونیوالے وفاقی حکومت کے لاء افسروں کی تعیناتیاں چیلنج

نئے تعینات ہونیوالے وفاقی حکومت کے لاء افسروں کی تعیناتیاں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں ملک بھر میں نئے تعینات ہونیوالے وفاقی حکومت کے لاء افسروں کی تعیناتیاں چیلنج کردی گئی ہیں۔یہ درخواست نقیب مسیح نامی شخص کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ، ڈپٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ وزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کے خلاف اقلیتوں کو نمائندگی نہیں دی گئی،اقلیتوں کو نمائندگی نہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ نومنتخب لاء افسروں کی تعیناتی کوکالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -