میانی صاحب گل باغ کیس ،متعلقہ گھروں کے تمام گیس کنکشن فوری بحال کرنے کا حکم

میانی صاحب گل باغ کیس ،متعلقہ گھروں کے تمام گیس کنکشن فوری بحال کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے میانی صاحب گل باغ سے متعلق کیس میں متعلقہ گھروں کے فوری طور پر تمام گیس کے کنکشن بحال کرنے کا حکم دے دیاہے ، فاضل جج نے قراردیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔عدالت نے صفدر شاہین پیرزادہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود گیس کا کنکشن بحال نہیں کیا گیا ہے ،فاضل جج نے انتظامیہ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل کیاجائے ،فوری طور پر تمام کنکشن بحال کریں اورجو تھوڑ پھوڑ کی ہے اسے بھی بحال کیا جائے۔مزید سماعت 7دسمبر پر ملتوی کردی۔

گیس کنکشن

مزید :

علاقائی -