توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پاکستان پوسٹ کو نوٹس ،جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پاکستان پوسٹ کو نوٹس ،جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پاکستان پوسٹ روبینہ شاہین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے کلرک محمد سرور کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ کے لئے محکمانہ امتحان دیا، امتحان میں پیپر اچھے ہونے کے باوجود درخواست گزار کو فیل کر دیا گیا،عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے ڈی جی پاکستان پوسٹ کو بھجوا ئی تھی ،عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی پاکستان پوسٹ نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔

،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، ڈی جی پاکستان پوسٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی جی پاکستان پوسٹ

مزید :

علاقائی -