گجرات پولیس فنڈزمیں خورد برد ، ملزم ایس پی محمد ریاض کی عبوری ضمانت منظور

گجرات پولیس فنڈزمیں خورد برد ، ملزم ایس پی محمد ریاض کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے گجرات پولیس فنڈزخورد برد کیس کے ملزم ایس پی محمد ریاض کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس افسررائے اعجاز سمیت 8 ملزموں کو اس کیس میں نیب گرفتار کر چکاہے،رائے اعجاز کے دور میں وہ ایس پی انوسٹی گیشن کے طور پر گجرات میں تعینات تھے ،کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں رہا , الزامات بے بنیاد ہیں،تفتیش میں مکمل تعاون کر رہا ہوں۔

،عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

عبوری ضمانت منظور

مزید : علاقائی