پنجاب کی پبلک سیکٹرز کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم کرینگے
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب کی پبلک سیکٹرز کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی تعیناتی کے خلاف کیس سماعت کے لئے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھجوادیاہے،فاضل جج کا کہنا ہے کہ جسٹس شاہد کریم اسی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں،مناسب ہوگا کہ اس کیس کی سماعت بھی اسی عدالت میں ہو، فاضل جج نے مقامی وکیل کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی جس میں پبلک سیکٹر کمپنیز میں ارکان اسمبلی کی تعیناتیوں پر اعتراض اٹھایا گیا اور عدالت سے استدعا کی گئی تھی۔ کہ پبلک سیکٹرز کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی تعیناتی کوکالعدم قرار دیا جائے۔
کیس سماعت