توہین عدالت پر چیف انسپکٹر وزرات خزانہ پنجاب کو نوٹس ،جواب طلب کرلیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف انسپکٹر وزرات خزانہ پنجاب رفیق احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے ویکسینیٹر محمد خلیل کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ چیف انسپکٹر نے غیر قانونی طور پر کنوینس الاؤنس روک لیا ہے۔
،عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے چیف انسپکٹر کو بھجوا ئی تھی،چیف انسپکٹر عدالت کے حکم کے مطابق درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے ،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ چیف انسپکٹر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جواب کیلئے طلب