جنرل باوجوہ سے جاپان کے مشیر قومی سلامتی ، ماہر تعلیم اظہر عابدی کی ملاقاتیں

جنرل باوجوہ سے جاپان کے مشیر قومی سلامتی ، ماہر تعلیم اظہر عابدی کی ملاقاتیں

  

راولپنڈی (آئی این پی) جنر ل قمر با جوہ سے جاپان کے مشیر قومی سلامتی نے ملاقا ت کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک جاپان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر جاپان کے مشیر قومی سلامتی نے مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کی حمایت کی ۔ علاوہ ازیں آرمی چیف سے معروف ماہر تعلیم سید اظہر حسین عابدی نے بھی ملاقات کی ،جنرل باجوہ نے اظہر حسین عابدی کی جانب سے ملک میں تعلیم کے فروغ میں کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ سید اظہر حسین عابدی نے گزشتہ دو دہائیوں میں 15ہزار سے زائد پاکستانی طلباء کو تعلیم کے حوالے سے کونسلنگ کی ہے اور خاص طور پر شہدا کے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں غیر ملکی وظائف حاصل کرنے کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں ۔

جنرل باجوہ ملاقاتیں

مزید :

صفحہ اول -