کرتارپور راہداری پر کام کا باقاعدہ آغاز دریائے راوی پرپل کیلئے کھدائی شروع

کرتارپور راہداری پر کام کا باقاعدہ آغاز دریائے راوی پرپل کیلئے کھدائی شروع

  

لاہور(این این آئی)کرتارپور راہداری پر کام کا باقاعدہ آغازکردیا گیاہے جس کے پہلے مرحلے میں دریائے راوی پر 800 میٹرطویل پل اور اطراف میں دفاعی بند تعمیر کیا جائے گا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق کرتار پور راہداری کی تعمیر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا ہے جس نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے، دربار صاحب سے بھارتی سرحد تک ساڑھے چار کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل بنانے کے لئے کھدائی شروع کردی گئی ہے، دریائے راوی کے علاوہ برساتی نالے بئیں پر بھی ایک چھوٹا پل بنایا جائے گا۔

کرتارپور راہداری

مزید :

صفحہ اول -