بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ، سینما ایسوسی ایشین نے جواب داخل کروا دیا

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ، سینما ایسوسی ایشین نے جواب داخل کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر سینما ایسوسی ایشین کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کروا دیا گیاہے،عدالت نے فریقین کے وکلا کو آج 6دسمبر کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلم ساز سہیل احمد خان کی درخواست پرسماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی طور پر بھارتی فلموں کو پاکستان میں دکھایا جا رہا ہے،بھارٹی فلموں کی وجہ سے پاکستانی فلم انڈسٹری ختم ہو رہی ہے، بھارتی فلموں کو غیر قانونی طور پر نمائش کی اجازت دی جا رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔
بھارتی فلموں کی نمائش

مزید :

علاقائی -