سابق امریکی صدر سینئر بش کی آخری رسومات ادا، تدفین آج ہو گی

سابق امریکی صدر سینئر بش کی آخری رسومات ادا، تدفین آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ میں سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا بدھ کے روز ملک گیر سرکاری طور پر یوم سوگ منایا گیا۔ اس دوران واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں امریکہ کے آنجہانی صدر کی آخری رسومات مکمل ہوگئیں۔ ان کا تابوت تیسرے روز 3 دسمبر سے دیدار عام کیلئے کیپیٹل ہل میں رکھا گیا تھا جہاں سے گزشتہ روز چرچ میں آنجہانی صدر کو آخری سلام پیش کرنیوالوں میں صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے علاوہ سابق صدور بارک اوبامہ، جمی کارٹر، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بس اپنی بیگمات کے ہمراہ شامل تھے۔ ان کے علاوہ جو ا ہم غیر ملکی شخصیات جو آنجہانی صدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے واشنگٹن پہنچیں، ان میں اردن کے کوسگرو، پولینڈ کے صدر اینڈزج، بر سن چانسلر انجیلا مریکل اور برطانیہ کے پرنس چارلس نمایاں تھے۔آنجہانی صدر کا تابوت جب نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں لایا گیا تو فوجی بینڈ نے ماتمی دھنیں بجائیں اور انہیں توپوں کی سلامی دی گئی۔وائٹ ہاؤس کے سامنے واقع کیتھیڈرل میں موٹر گاڑیوں کے جلوس میں تابوت پہنچایا گیا جہاں راستے میں دونوں اطراف لوگوں کا ہجوم جمع تھا۔ تابوت کی آمد سے قبل اس کے انتظار میں وہاں موجود صدر ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوبامہ اور مشعل اوبامہ سے ہاتھ ملائے اور انہیں گڈ مارننگ کہا، تاہم وہیں سامنے بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کھڑے تھے جنہیں صد ر ٹرمپ نے نہیں بلایا۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا ہم اس عظیم شخص کا سوگ منا رہے ہیں جس نے ایک طو یل اور منفرد زندگی گزاری۔ واشنگٹن میں آخری رسومات کی تکمیل کے بعدآنجہانی صدر کے تابوت کو ٹیکساس روانہ کر دیا گیا جہاں آج جمعر ا ت کے روز ان کی تدفین ہوگی۔
بش رسومات

مزید :

صفحہ اول -