لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائرانتخابی عذرداری واپس لینے کے بنا پر نمٹادی

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائرانتخابی عذرداری واپس لینے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائرانتخابی عذرداری واپس لینے کے بنا پر نمٹادی ،یہ درخواست ناکام امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی تھی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف غلط فہمی کی بنا پر درخواست دائر کی جو دور ہوگئی ہے۔

، عمران خان کے خلاف دائر درخواست واپس لینا چاہتا ہوں اورعمران خان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرنا چاہتا، عدالت دائر کی گئی انتخابی عذرداری واپس لینے کی اجازت دے ۔ذرائع کے مطابق عبدالوہاب بلوچ نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سیاسی پارٹی چھوڑ دی ہے اور خود بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

نمٹادی

مزید : علاقائی