امریکی جنرل کاافغان جنگ میں مکمل طور پر ناکام ہونے کا برملا اعتراف

امریکی جنرل کاافغان جنگ میں مکمل طور پر ناکام ہونے کا برملا اعتراف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) امریکہ نے افغان جنگ میں ناکامی کا برملا اعتراف کرلیا، امریکی جنرل کا کہنا ہے افغانستان سے اچانک انخلا یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں آرمڈ فورسز کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہو ئے امریکی جنرل میکنزی نے کہا افغان جنگ میں پیشرفت نہیں ہورہی، بڑی تعداد میں افغان فوجیوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، افغانستان سے اچانک انخلا یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی، نہیں معلوم افغان فوج کو صلاحیت حاصل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا، ابھی افغانستان چھوڑا تو افغان فوج کامیابی سے اپنا دفاع نہیں کرسکے گی،افغان طالبان بھی جمود کا شکار ہیں، زلمے خلیل زاد کی امن مذا کرات کی کوشش امریکہ کیلئے نیا موقع ہے۔واضح رہے گزشتہ روز پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا40سال افغان جنگ کیلئے بہت زیادہ ہیں، اب وقت آگیا ہے افغان امن کے سلسلے میں اقوام متحدہ، بھارتی اور افغان وزیراعظم سے تعاون کیا جائے۔

امریکی جنرل اعتراف

مزید : صفحہ اول