حکومت سردار ایاز صادق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضا مند

حکومت سردار ایاز صادق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضا مند

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے، حکومت نے اپوزیشن کو عندیہ دے دیا ہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف چیئرمین پی اے سی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے، حکومت نے ایاز صادق کے حوالے سے نرمی کی ہے کہ اگر چیئرمین پی اے سی ایاز صادق کو بنادیا جائے تو حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو گا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین

مزید : صفحہ اول