طلاق یافتہ بیوی کی مرحوم شوہر کی پنشن وصولی کی درخواست پر جی ایم ریلوے سے جواب طلب

طلاق یافتہ بیوی کی مرحوم شوہر کی پنشن وصولی کی درخواست پر جی ایم ریلوے سے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں طلاق یافتہ بیوی کی مرحوم شوہر کی پنشن وصولی کی درخواست پرآئی جی ریلوے نے عدالت میں جواب داخل کرادیاہے ،عدالت نے جی ایم ریلوے سے آئندہ تاریخ سماعت پر جواب طلب کر لیاہے۔

،عدالت عالیہ کے حکم پر آئی جی ریلوے مجیب الرحمن خان عدالت میں پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ سب انسپکٹر اکبر نے خاتون نسیم اختر کو طلاق دے دی تھی،طلاق یافتہ خاتون مرحوم شوہر کی پنشن اور بقایاجات حاصل نہیں کرسکتی،درخواست میں خاتون نسیم اختر نے پنشن ودیگر مراعات کی استدعا کررکھی ہے۔

جواب طلب

مزید : علاقائی