پراسیکیوٹر کے استعفے سے نیب کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا : مسلم لیگ (ن)

پراسیکیوٹر کے استعفے سے نیب کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا : مسلم لیگ (ن)

  

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنا جھوٹ اس حکومت میں بولا گیا اتنا تاریخ میں نہیں بولا گیا،کہاں گئے50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں؟ کابینہ میں چہرے بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا حکومت کے پاس تجربہ نہیں ہے، سوا تین ماہ میں جو حالات ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے پاکستان میں دوسرا خطرہ جمہوریت کو ہے، حکومت معاشی پالیسیاں کلیئرکرے ورنہ مہنگائی کاسیلاب آئیگا۔بدھ کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ملکی صورتحال پر پہلے بھی بات کی اور اب بھی کریں گے، موجودہ حکومت کے عمل سے ہر شخص پریشان ہے، معیشت کے خطرات پر بات کرنے کی ضرورت ہے، سوا تین ماہ میں جو حالات ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو کام کر گئے وہ عوام کے سامنے ہے، افراط زر ڈبل ڈجٹس میں جانے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہہم نے بڑے تحمل سے مثبت اپوزیشن کی،ملک میں لیڈرآف اپوزیشن کوگرفتارکرلیاگیا،شہبازشریف پرایک الزام ثابت نہیں ہوسکا،ہم جوکرگئے وہ عوام کے سامنے ہے،جنہوں نے پی ٹی آئی کوووٹ دیاوہ بھی مایوس ہیں،ہم نے پاکستان کی بہتری کی بات کی، آج ملک میں مشکل حالات ہیں،کرپشن پکڑیں،احتساب کریں ہم اس کے حامی ہیں۔پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں،عمرا ن خان کو ان کی بیوی بتاتی ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں حکومت گرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قا بلیت اور ان کی کا بینہ ہی کا فی ہے اپو زیشن کو زحمت ہی نہیں کرنی پڑئے گی اس کا م کیلئے ۔ احتساب عدا لت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک با ت طے ہو چکی ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کیا کر رہے ہیں کیا سوچ رہے ان کو خود معلو م نہیں دو دن قبل ٹی وی پر بیا ن دیا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اس کے دو دن بعد ہی کہا کہ ٹی وی سے پتہ چلا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ چکی ہے کبھی انہیں بیو ی کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ سب سے قابل غور بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ الیکشن جلد ہو سکتے ہے جس وزیر اعظم کو اپنی حکو مت کی مدت پو ر ی کر نے پر ہی یقین نہ ہو ں اس حکو مت کو گرانے کی اپو زیشن جما عتوں کو کیا ضرورت ہے کیو ں کہ حکو مت کو گرانے کے لئے عمران خان کی قابلیت اور ان کی کا بینہ کی کارکردگی ہی کا فی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز الیکشن سے قبل اپنے والد کے ساتھ سرگرم تھیں،وہ کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور گھر میں سانحے کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور اپنے والد کے ساتھ احتساب کا سامنا کر رہی ہیں نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آگیا۔

مزید :

صفحہ اول -