خاتون کی بطور اے ای او تقرری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم

خاتون کی بطور اے ای او تقرری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست سیکرٹری ایجوکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی بطور اے ای او تقرری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے شیخوپورہ کی ساجدہ مہرین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کا کہناہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر کا امتحان اور انٹرویو اچھے نمبروں سے پاس کیا، میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر بھرتی نہیں کیا جا رہا، عدالت درخواست گزار کو بطور اے ای او بھرتی کرنے کا حکم دے۔
اے ای او تقرری

مزید :

علاقائی -