ڈاکے، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلو ں سے محروم کر دیا ،ذرائع کے مطابق شالیمار کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کراختر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 3لاکھ 80 ہزارمالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے مسلم ٹاؤن میں 4ڈاکو گھر میں گھس کر شہزاداور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کے 3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ ہیئر کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے جمال اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے وقاص اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 25 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،شفیق آباد ڈاکوؤں نے باسط اور فیملی سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ، ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے حامد اور فیملی سے4 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ ساندہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ارشاد سے 45ہزار اور موبائل فون۔سمن آباد سے عاطف سے 60 ہزار نقدی اور موبائل فون۔بادامی باغ سے نوید سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 30ہزار نقدی اور موبائل فون۔ گلشن سے ڈاکو گن پوائنٹ پر اشعر سے 20 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ وحدت کالونی اور ریس کورس سے گاڑیاں اور اسلام پورہ،گرین ٹاؤن،اورشادباغ سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -