غیر قانونی بھرتی، راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

غیر قانونی بھرتی، راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے گیپکو میں 437مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمااورسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس پر سماعت کی ،عدالتی کاروائی کا آغاز ہوتے ہی راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز عدالت کے روبرو استغاثہ کے گواہ سابق سیکشن افسر وقار پر جرح مکمل کر لی گئی، فاضل جج نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو جرح کے لئے طلب کر لیاہے، نیب نے پیپکو اور گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف کو نامزد کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -