پنجاب پولیس کے 15 افسروں کو یو این مشن میں بھیجنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کے 15 افسروں کو یو این مشن میں بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں تعینات 15 پولیس افسران کو یو این مشن میں بھجوانے کا فیصلہ،وزرات داخلہ نے پولیس افسران کے کوائف طلب کر لیے پنجاب پولیس میں تعینات پندرہ پولیس افسران کو یو این مشن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔اس حوالے سے وزرات داخلہ نے پولیس افسران کی تفصیلات طلب کر لی ہے ۔پولیس افسران کو افریقہ میں پلاننگ آفیسر پی فور کا عہدہ دیا جائے گا۔۔یو این مشن کیلئے منتخب ہونیوالوں میں ڈی آئی جی فیصل رانا۔ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحید۔ڈی آئی جی عبد الرب،ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک،ڈی آئی جی شوکت عباس،ایس ایس پی امیرعبد اللہ خان نیازی،ایس ایس پی ہمایوں مسعود،ایس ایس پی احسن یونس،ایس ایس پی اظہر اکرم،ایس ایس پی رائے بابر سعید،ڈی پی او نارووال نجیب الرحمان بغوی،ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک،ایس پی محمد اقبال،ایس پی وقارشعیب اورایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کا نام شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -