گلو بٹ نے طاہر القادری سے مصافحہ کیا اور آگے بڑھ کر گلے لگالیا

گلو بٹ نے طاہر القادری سے مصافحہ کیا اور آگے بڑھ کر گلے لگالیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کے باہر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور سانحہ ماڈل ٹا ؤ ن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کا آمنا سامنا ،گلو بٹ نے سربراہ عوامی تحریک سے مصافحہ کیا اور آگے بڑھ کر گلے لگالیا ۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹا ؤ ن کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ا س سلسلے میں فریقین سپریم کورٹ پہنچے ۔۔ عدالت کے باہر طاہرالقادری اور گلو بٹ کا آمنا سامنا ہوا تو گلو بٹ نے فوری طور پر عوامی تحریک کے سربراہ سے مصافحہ کیا۔ بات صرف مصافحے تک محدود نہیں رہی بلکہ گلو بٹ آگے بڑھا اور عوامی تحریک کے سربراہ کو گلے لگالیا لیکن اس کے بعد کارکنوں نے اسے پیچھے ہٹادیا۔

گلو بٹ

مزید :

صفحہ اول -