نویں جماعت کا طالب علم لا پتہ،والدین کا اغواء کا الزام

نویں جماعت کا طالب علم لا پتہ،والدین کا اغواء کا الزام

لاہور(کرائم رپورٹر ) وحدت کا لونی کے علاقہ سے روز نامہ پاکستان کے سینئر کا رکن محمد ایوب کا بھتیجانویں جماعت کا طالب علم عمرلا پتہ ، والدین کا اغواء کا الزام ۔ پو لیس نے دو روز گزرنے اور درخواست ملنے کے باوجود تاحال مقد مہ درج نہیں کیا ، متاثرہ خا ندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پو لیس پنجاب سے اپنے لخت جگر کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے وحدت کا لو نی گلی نمر3کے رہائشی محمد یو سف کے 16سالہ بیٹے عمر کو اس کے گھر کے سا تھ ہی واقع مدثر نامی نوجوان نے4دسمبر کو شام مغرب کی نماز کے بعد گھر سے آواز دے کر بلایا اور ساتھ لے گیا جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا ، وقوعہ کے حوالے سے مقا می پو لیس کو مغوی کے والد نے تحریری درخواست دیدی ہے جس پر پو لیس نے کہا ہے کہ انتظار کر یں وہ خود ہی گھر پہنچ جا ئے گا، متاثرہ خاندان کا ار با ب اختیا ر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مزید : علاقائی