ایک ایس ایچ او کو شوکاز ، 14کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ہفتے کی مہلت
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کینٹ ڈویژن کے ایک ایس ایچ او کو شوکاز جبکہ 14ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے صرف ایک ہفتہ کی مہلت دے دی، کارکردگی بہتر نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو فوری تبدیل کر دیا جائیگا ۔جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ اوفیکٹری ایر یا امتیاز حسین کو شو کاز نوٹس جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضل ، ایس ایچ او ڈیفنس بی علی عباس ،ایس ایچ او ڈیفنس سی محمد سبطین ،ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی ، ایس ایچ او شمالی چھاؤنی جاوید صدیق اورایس ایچ او تھانہ سرور روڈ محمد سہیل اختر کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے صرف ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ۔
ایس ایچ او مصطفی ،ایس ایچ او غازی آباد محمد عظیم ،ایس ایچ او باغبانپورہ شاہ زیب خان ،ایس ایچ او ہربنس پورہ اعجاز احمد ،ایس ایچ او مناواں منیر احمد ،ایس ایچ او ہیر ناصر علی اور ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ غلام اصغر طاہر کو کارکردگی بہتر کرنے کے لئے آخری موقع دیا گیا ۔