پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ،وزیراعلیٰ پنجاب

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ دوردرازاورپسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بر وقت تکمیل سے ہی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت کا ترقیاتی پروگرام یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ پائیدارترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔اجلاس میں میں فلاح عامہ کیلئے جاری سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔دریں اثناء ‘وزیراعلیٰ پنجاب سے یو اے ای کے سفیرنے ملاقات کی جس میں معاشی تعلقات و تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط بنائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں ہیلتھ کیئر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کیوبا کے سفیر نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر عثمان بزدار کو مبارکباد بھی دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ اول