ایان علی زرداری کیخلاف گواہی دینے کو تیار ہے،فیاض چوہان

ایان علی زرداری کیخلاف گواہی دینے کو تیار ہے،فیاض چوہان

  

لاہور(اپنے نما ئند ے سے)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق صدر آصف زرداری کیساتھ ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی۔جب انکی دال نہیں گلی تو مایوسی کے عالم میں وزیراعظم کے متعلق یہ کہنے لگے کہ انہیں لایا گیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے لئے حالات سخت ھونا شروع ھوگئے تو انہوں نے بولنا شروع کردیا ہے ماڈل ایان علی انکے خلاف گواہی دینے کو تیار ھوگئی تو انہیں فکر پڑگئی ہے.اور اسلئے عمران اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دینے لگے ہیں۔ عدالتیں، نیب اور تحقیقاتی ادارے جو بھی اقدام تجویز کریں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -