81ملزم گرفتار ،سول لائن ڈویژن پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی کارگردگی

81ملزم گرفتار ،سول لائن ڈویژن پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی کارگردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈویژن نے کہا ہے کہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتہ کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، راہزنی،منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث81ملزمان گرفتار کر لیئے۔ملزمان کے قبضہ سے10پسٹلزاور 43 سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزمان کے قبضہ سے32 بوتلیں شراب اور03 کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قمار بازی پر لگی تقریبا18 ہزار روپے سے زائدرقم برآمد کر لی گئی۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر07 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔تین گینگز کے 7ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3لاکھ 75ہزارروپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ سٹریٹ کرائم میں ملوث اور کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -