پنجاب حکومت کا بیرون ملک ملازمت کا رجحان روکنے کیلئے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بیرون ملک ملازمت کا رجحان روکنے کیلئے ڈاکٹروں کی تنخواہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال) پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ،پروفیسرز کی ماہوار تنخواہ خصوصی مراعاتی پیکیج کے تحت پانچ لاکھ جبکہ میڈیکل افسر کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہو گی ،اس حوالے سے 8رکنی کمیشن نے اپنی سفارشاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کردی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری قانون ،سیکرٹری پارلیمانی امور ،سیکرٹری ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر جاوید گردیزی،َ سمز کے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز ،پروفیسر مسعود صادق، وائی ڈی اے کے نمائندے اور سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پر مشتمل8رکنی کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی بیرون ملک ملازمت کے رجحان کو روکنے کیلئے تنخواہوں میں خصوصی پیکیج کے تحت اضافہ کیا جائے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ تعلیم مکمل کرنے والے 12ہزار ڈاکٹروں میں سے5ہزار پانچ سو ڈاکٹر کم تنخواہوں کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمت سے دلبرداشتہ ہو کر بیرون ممالک چلے جاتے ہیں لہٰذا ڈاکٹرز کی ہجرت کو روکنے کیلئے انہیں خصوصی پیکیج دیا جانا ضروری ہے وگرنہ پاکستان میں صورتحال سنگین ہو جائے گی ۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ ہاؤس جاب کرنیو الے ڈاکٹر کی موجودہ تنخواہ 45ہزار ہے جسے بڑھا کر کم از کم 90 ہزار کیا جائے ،میڈیکل آفسیر کی تنخواہ 75ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ،اسٹنٹ پروفیسر اور رجسٹرار کی تنخواہ سوا لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ،سینئر رجسٹرار کی تنخواہ 2سے ڈھائی لاکھ کی جائے ،ایسویسی ایٹ پروفیسر کی تین لاکھ سے زائد اورپروفیسرز کی تنخواہ 4سے 5 لاکھ روپے کی جائے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 8رکنی کمیشن کی سفارشاتی رپورٹ پر عمل درآمد کیلئے محکمہ صحت کی کابینہ کمیٹی کو بھیج دی ۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سر براہی میں وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور وزیر قانون بشارت راجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔محکمہ صحت کی کابینہ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ سفارشات کو حتمی شکل دے کر2 ہفتے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کریں تاکہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری لے کر ڈاکٹرز کو سپریم کورٹ کے کمیشن کی روشنی میں مراعاتی پیکیج دیا جائے۔
ڈاکٹرز/ تنخواہیں

مزید :

صفحہ اول -