9رکنی میڈیکل بورڈ کا بھی شہباز شریف کی بلڈ رپورٹس پر اظہار تشویش
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )9رکنی میڈیکل بورڈ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز کی میڈیکل رپورٹس پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔نیب حکام کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں زیر حراست سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا فاطمہ جناح میڈیکل یو نیو ر سٹی لاہور میں طبی معائنہ کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق نو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا اور ان کی بلڈ رپو ر ٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے ڈاکٹروں کا کہنا تھا شہباز شریف کو پمز میں ٹیسٹ کے فوری بعد طبی معائنے کیلئے لایا جانا چا ہیے تھا۔دوسری جانب شہباز شریف نے کہاہے نیب نے متعدد بار کہنے کے باوجود بورڈ ایک ہفتے تاخیر سے تشکیل دیا۔
اظہار تشویش