پاکستان کا بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنا افسوسناک ، امریکہ

پاکستان کا بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنا افسوسناک ، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ( بیوروچیف) امریکہ نے کہا ہے پاکستان میں ان اٹھارہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو کام کرنے سے روکنا افسو سناک قدم ہے کیونکہ وہ پاکستان کے اداروں کیساتھ مل کر ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں مدد دے رہی تھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے منگل کی سہ پہر ایک بیان میں امریکی حکومت کے اس ردعمل کا اظہار کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا امریکہ ہمیشہ پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے کہ وہ ان بین الاقوامی پارٹنر کیساتھ رابطہ قائم رکھے جو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہو ں نے خاص طور پر پاکستان میں قدرتی آفات کے اوقات میں اور انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ان تنظیموں کے مثبت کردار کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو ان کی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ہیتھر ناورٹ نے کہا پاکستان میں کام کرنے پر غیر سرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ تنظیمیں پاکستانی بچوں کی زندگیاں بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -