فیروز والہ،ڈاکوؤں نے 7گاڑیوں کو لوٹ لیا،مزاحمت پر تشدد
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ڈاکووں نے سات گاڑیاں روک کر لوٹ لیں ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات نقدی لے گئے ڈاکووں نے مزاحمت پربس ڈرائیورکو زخمی کردیا بتایاگیاہے کہ پویس چوکی ڈھامکے کے قریب چار ڈاکووں نے ناکہ لگاکر سات گاڑیاں روک کران میں سوارفیملیزکولوٹ لیا۔ڈاکووں نے رانالیاقت علی ،نعمان اوردیگر افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی زیورات لوٹ لئے ۔ڈاکوؤں نے چونگی سٹاپ کے قریب مسافربس نہ روکنے پربس ڈرائیو ر عدیل انورکوزخمی کرڈالا۔ڈاکوفرارہوگئے۔
۔ ڈیوس روڈ لاہورکارہائشی محمدناظم اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہے تھے خان پورکے قریب ڈاکووں نے ان کوروک کرنقدی زیورات لوٹ لئے ڈاکووں نے تصدق اوراس کے ساتھی سے پچاس ہزارروپے اورتین موبائل چھین لئے ،ڈاکووں نے کٹھیالہ ورکاں میں زمیندارعثمان کے ڈیرے پراس کے ملازم کویرغمال بنالیااورچارلاکھ روپے لوٹ لئے ۔ڈاکووں نے تھانہ صدرکے علاقہ میں عبدالرحمن اورحمزہ کولوٹ لیا۔شرقپورمیں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پرہیں۔