وزیر خزانہ تبدیل کرنے پر غور ، نجی ٹی وی کا دعوی ٰ ، خبر بے بنیاد : فواد چودھری

وزیر خزانہ تبدیل کرنے پر غور ، نجی ٹی وی کا دعوی ٰ ، خبر بے بنیاد : فواد چودھری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیراعظم نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہے، وزیراعظم نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایسی خبریں آپ کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت خزانہ کی مایوس کن کارکردگی پراسدعمرکی تبدیلی کاامکان ہے ، حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ کے لئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ،جن میں شمشاد اختر سرفہرست ہے جبکہ مزید 2ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔

اسد عمر

لندن(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا ہے وز یر خز ا نہ اسد عمر کے متعلق پھیلائی جانیوالی خبروں کی تردید کر تے ہو ئے کہاوزیر خزانہ کے متعلق منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد سنبھلتی ملکی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، وزیر خزانہ اپنی بھر پو ر صلاحیتوں اور اور محنت کیساتھ بہتر ین قومی خدمات انجام دے ر ہے ہیں ، ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ان کی پیشہ وارانہ قا بلیت نے ا ہم کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان وزیر خزانہ اسدعمرکی صلا حیتو ں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری اور برآمد ا ت میں اضا فہ جبکہ درآمدات میں کمی آئی ہے، تر سیلا ت زر بڑھ رہی ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب ملکی معیشت میں پاکستان کی سیاست کی طرح ایک انتہائی مثبت تبدیلی کا عمل مکمل ہو گا،بدھ کو لند ن پہنچنے کے بعد وزیر ا طلا عا ت چوہدری فواد حسین کا پاکستانی ہائی کمیشن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا الیکشن مہم میں ساتھ دینے پراوورسیز کمیونٹی کامشکورہوں، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں ،ملک کواس نہج پر پہنچانے والے ہمیں لیکچر دیتے ہیں ۔ نو ا ز شر یف اورآصف زرداری نے اپنے آخری الیکشن لڑلیے،ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں،سب سے بڑاچیلنج وعدوں کی تکمیل ہے۔زردا ر ی صاحب معیشت پر کس منہ سے بیان دیتے ہیں ؟ نوازشریف اور زرد ا ری سو نے کے انڈے کھا کر کڑک ہوگئے ہیں ، قوم چاہتی ہے ان کو ذ بح کریں ، ڈالر کے اوپر یا نیچے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،قبل ازوقت انتخا بات کا کوئی امکان نہیں ،میاں و زرداری صاحباں اور دیگر پانچ سات افراد کیلئے ہم نیا آرڈیننس لا رہے ہیں ، ان سے برآمد رقم حکومت کے پاس آجائے تو قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ ،وقت آگیاہے اوور سیز پا کستا نیو ں کی توقعات پوری ہوں ۔احتساب کے حوا لے سے لوگوں کی گھبراہٹ دیکھ کراوورسیزپاکستانی خوش ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -