لفٹ گرنے، کارکی ٹکراورٹرین کی زدمیں آکر 2افراد جاں بحق ،4زخمی
لاہور(کرئم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق 4زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں نجی چینل کی زیر تعمیر عمارت میں لگائی گئی لفٹ گرنے سے اس کے اندر موجود چار مزدورزخمی ہوگئے جن میں سے ایک 58سالہ مزدور شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی تین مزدوروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں فرسٹ ایڈ دے کر رخصت کردیا ۔اس واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔ نواب ٹاؤن کے علاقے میں 58 سالہ مقامی رہائشی قادر سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔بادامی باغ کے علاقے میں ریلوے پھاٹک نمبر تین کے قریب نامعلوم شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھاٹرین کی زد میں آ گیا،ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔