آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی اب جیل جانے والے ہیں : شیخ رشید

آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی اب جیل جانے والے ہیں : شیخ رشید

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی لگتا ہے اب وہ جیل جانے والے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈاکوؤں نے اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کیلئے صحت اور تعلیم کے منصوبے بھی زیرغور ہیں، ایم ایل 2اور3کا بھی جلد افتتاح کیا جائیگا، ایک روزمیں 9کروڑ70 لاکھ کی تاریخی آمدنی ہوئی اور جلد ہے منافع میں 10ارب کا اضافہ کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 40ٹرینوں کے کرائے بڑھائے کیونکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا‘ ریلوے کی ترقی سے ہی سی پیک کو کامیابی ملے گی‘ کوشش ہے نالہ لئی پر ریلوے ٹریک بچھایا جائے،دس ٹرینیں ایک روپیہ لگائے بغیر شروع کیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول