ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس، احدچیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20نومبر تک توسیع

ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس، احدچیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20نومبر تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع کر دی ،نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی نے عدالت کو بتایا کہ الفاء سٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد خان چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی، ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے ،انہوں نے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے،ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئی ہیں،اب تک ایل ڈی اے سٹی میں1712فائلیں فروخت کی گئیں اور پیسے اکٹھے کئے گئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ، سابق چیف میٹروپولیٹن آفیسر ایل ڈی اے وسیم احمد خان ،سابق ڈائریکٹر میٹروپولیٹن آفیسر ایل ڈی اے خالد حسین لودھی اور سابق اے ڈی جی (ہاؤسنگ )ایل ڈی اے شامل ہیں ،ان کے علاوہ ڈویلپمنٹ پارٹنر ز عبدالرشید ، میاں طاہر جاوید ، عمران علی بھٹی ، آصف ملک اور ندیم ضیاء پیر زادہ اور شاہد شفیق بھی شامل ہیں۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -