ریسکیو 1122نے رضا کاروں کا عالمی دن منایا

ریسکیو 1122نے رضا کاروں کا عالمی دن منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے انٹر نیشنل والنٹیرز ڈے منایا اس دن کے منانے کا مقصد والنٹیرکو انکی بے لوث خدمت پر خراج تحسین پیش کرنا اور معاشرے کو سرسبز و شاداب ، حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے سرگرم رکھنا ہے تاکہ محفوظ اور سرسبز پاکستان کے خواب کی تکمیل کو ممکن بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)کے ہیڈکوارٹرز ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی بانی ڈائریکٹر جنرل رضوان نصیر تھے۔ اس کے علاوہ کنٹری ڈائریکٹر(والنٹری سروسز اورسیز)ہاشم بلال، مسٹر سلمان(FOCUS)،سول سوسائٹی کے نمائندہ جات اور ملک بھر سے کثیر تعداد میں والنٹیرزنے شرکت کی۔یہ تقریب والنٹری سروسز اورسیز اور ریسکیو1122کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی۔بانی ڈائریکٹر جنرل رضوان نصیر نے آنیوالے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ارور والنٹیر ز کی خدمات کو سراہا۔
ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے جامع نظام کی تکمیل کے بعد ریسکیو 1122ملک میں محفوظ معاشرے اور سر سبز پاکستان کے قیام کیلئے ایک ملین ریسکیو سکاوئٹس کو رجسٹر ڈ کرتے ہوئے متحرک کر رہی ہے

مزید :

علاقائی -