فرسٹ ایڈ، بیسک لائف، سپورٹ کورس کا تیسرا روز

فرسٹ ایڈ، بیسک لائف، سپورٹ کورس کا تیسرا روز

  

لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر پولیس لائن میں فرسٹ ایڈ، بیسک لائف، سپورٹ کورس کا تیسرا روز،اہلکاروں نے ٹریننگ کو سود مندقراردے دیا۔ ڈی ایس پی رانا اسلم سمیت دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد منیر ،ایمرجنسی میڈیکل آفیسرعدنان الحق اورایمرجنسی میڈیکل آفیسرنوید کو پولیس اہلکاروں کی تربیت کیلئے مامور کیا گیا۔ ریسکیو انسپکٹر محمد منیرکا کہنا تھا کہ فرسٹ ایڈ، بیسک لائف سپورٹ کورس مکمل کرنے کے بعد اہلکار کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹ سکیں گے۔

اے ایس پی اینٹی رائٹ فورس محمد ارسلان نے ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ریسکیو 1122 کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پراہلکاروں نے ریسکیو کی جانب سے کروائے جانے والے کورسز کو کار آمد قرار دیا۔

مزید :

علاقائی -