برٹش ہائی کمیشن کے 3 رکنی وفد کی آئی جی پنجاب سے ملاقات

برٹش ہائی کمیشن کے 3 رکنی وفد کی آئی جی پنجاب سے ملاقات

  

لاہور (کرائم رپورٹر) برٹش ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی سے ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء میں سٹیو ہینڈر سن اور مس حفظہ یونس سمیت دیگر شامل تھے۔جبکہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، رائے محمد طاہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، رائے محمد طاہر نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ آئی جی پنجاب نے وفد کو صوبے میں کرائم اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے اور صوبے بھر کی پولیس نہ صرف الرٹ ہے بلکہ کرائم کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ آخر میں وفد کے شرکا نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -