سابقہ ریکارڈ یافتہ ثاقب علی چور گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقہ سے سابقہ ریکارڈ یافتہ ثاقب علی چور گینگ گرفتار ،پولیس نے ملزما ن سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ثاقب علی چور گینگ کے سرغنہ ثاقب علی کو اس کے ساتھی اخلاق احمد سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان ڈکیتی وچوری اور موبائل فون چھیننے جیسی دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ،گرفتار کیے گئے گینگ سے دو عدد پسٹل بمعہ دس گولیاں اور نقدی ساٹھ ہزار روپے برآمد کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔