نواز شریف سابق ایم این اے ملک ابرار احمد اور ملک افتخار احمد کے گھر پہنچ گئے

نواز شریف سابق ایم این اے ملک ابرار احمد اور ملک افتخار احمد کے گھر پہنچ گئے

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کے ہمراہ احتساب عدالت میں وقفہ کے دوران سابق ایم این اے ملک ابرار احمد اور سابق ایم پی اے ملک افتخار احمد کے گھر کا دورہ کیا ،ملک ابرار احمد کی پارٹی کے لئے بہت خدمات ہیں ۔گذشتہ روزہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عدالتی کارروائی کے وقفہ کے دوران سابق وفاقی وزراء خواجہ آصف ، احسن اقبال ،سینیٹر پرویز رشید، سابق وزراء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،سینٹیر ڈاکٹر آصف کرمانی ، سینیٹر چوہدری تنویر اور وکلاء کے ہمراہ سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے پارٹی کے امور پر لیگی قیادت کے ساتھ مشاورت کی ۔محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک ابرار احمد کی پارٹی کے حوالے سے بہت خدمات ہیں ،آزادکشمیر کے الیکشن ،کینٹونمنٹس کے بلدیاتی الیکشن ،مقامی حکومتوں کے الیکشن ،ضمنی انتخابات میں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مثالی کامیابیاں حاصل کیں ۔سابق ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا کہ میں ایک ادنی پارٹی کارکن ہوں اور پہلے سے زیادہ محنت ،لگن کے ساتھ کام کرتا رہوں گا ،ہماری قیادت مشکل وقت میں کامیابی اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی اور ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول